14 جون 2014 - 20:42
پرویز مشرف ایک بار پھر مصیبت میں

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق صدر اور آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق صدر اور آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے واحد ملزم ہیں، اس کے علاوہ ان کے خلاف کئی فوجداری مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ کیسز کا فیصلہ نہ ہونے تک پرویز مشرف کو باہر نہیں جانے دیا جا سکتا، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے 15 روز کی مہلت دی تھی۔

...............

242